06 جنوری ، 2016
نئی دہلی .......بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ جب تک حتمی رپورٹ نہیں آجائے، کوئی منفی رپورٹ نہیں پیش کروں گا ، حملہ آوروں کے تعلقات کس سے ہیں یہ سب تحقیقات کے بعد سامنے آئے گا ۔
بھارتی وزیردفاع منوہر ہاریکر نے پٹھان کوٹ حملے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ حملے کی جگہ سے پاکستان سے بنی چیزیں ملی ہیں ، لیکن شبے کی بنا پر بغیر حتمی تحقیقات کے کوئی منفی رپورٹ نہیں دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ آخری مارے جانے والے 2 دہشتگردوں کا ڈی این اے ٹیسٹ ہونے سے پہلے نہیں کہا جاسکتا کس کے کس سے تعلقات ہیں ۔
منوہر پاریکر نے کہا کہ کومبنگ آپریشن جاری ہے ، ایک دن میں بھی ختم ہوسکتا ہے ،تین دن بھی لگ سکتے ہیں۔