06 جنوری ، 2016
پیانگ یانگ…شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا ہے۔
شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق آج صبح ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا گیا ، جو کامیاب رہا ہے۔ ہائیڈروجن بم کےتجربےکےباعث شمالی کوریامیں1.5شدت کازلزلہ بھی آیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کے باعث پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں۔