دنیا
30 مئی ، 2012

پاکستان کودی جانیوالی تمام امدادمعطل کی جائے،سینیٹررینڈپال

پاکستان کودی جانیوالی تمام امدادمعطل کی جائے،سینیٹررینڈپال

واشنگٹن ... ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر رینڈ پال نے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو دی جانے والی تمام امداد معطل کردی جائے۔واشنگٹن سے جاری بیان میں ریپبلکن سینیٹر رینڈ پال کا کہنا ہے کہ وہ سینیٹ کے آئندہ ہفتے کے اجلاس میں پاکستان کو دی جانے والی تمام امداد معطل کرنے سے متعلق بل پیش کریں گے۔انھوں نے اوباما انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اسامہ بن لادن کو تلاش کرنے میں مدد فراہم کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکی شہریت دی جائے۔سینیٹر رینڈ پال کا مزیدکہنا ہے کہ پاکستان کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اس نیغلط راستے کا انتخاب کیا ہے۔شکیل آفریدی کوپاکستان کے خلاف کام کرنے پرسزادی جارہی ہے جبکہ اس نے القاعدہ لیڈرکو پکڑوانے میں امریکا کی مدد کی تھی۔

مزید خبریں :