پاکستان
07 جنوری ، 2016

لاہور:12سالہ گونگی لڑکی کے اغواء کا معمہ حل نہ ہوسکا

 لاہور:12سالہ گونگی لڑکی کے اغواء کا معمہ حل نہ ہوسکا

لاہور .........لاہور کے علاقے بادامی باغ کی 12سالہ گونگی لڑکی کے اغوا کامعمہ ایک ماہ بعد بھی حل نہیں ہو سکا،بوڑھا باپ انصاف کی تلاش میں در در کی خاک چھانتے ہوئے مایوس ہوکر جیو نیوز کے دفتر پہنچ گیا۔

بادامی باغ کی 12سالہ لڑکی کے اغواء کو پورا ایک ماہ ہو گیا ہے لیکن پولیس کی تفتیش ثبوت ہونے کے باوجود مکمل نہیں ہوپارہی۔ اغوا کاروں کی جانب سے دھمکی آمیز فون اور پیغام بھی آ رہے ہیں اور پیسہ بھی وصول کیا جارہاہے لیکن مغوی بچی جویریہ کا کوئی اتا پتہ نہیں۔

متاثرہ خاندان کاکہنا ہےکہ اغواء کاروں کا موبائل فون کا ڈیٹا بھی پولیس کو فراہم کردیاہے ، تھانہ بادامی باغ نے ایف آئی آر درج کرکے معاملہ تفتیش کاروں کے سپر د کردیا ہے ،شاید انکی ترجیحات میں دکھی باپ اور مجبور خاندان کی کوئی حیثیت نہیں ۔

متاثرہ خاندان پولیس اور صوبےکے اعلیٰ حکام سے انصاف کا منتظر ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمات کی تعداد اورتفتیش کا بوجھ بہت زیادہ ہے اسکے باوجود ملزموں کی تلاش میں دن رات مصروف ہیں ۔

مزید خبریں :