پاکستان
07 جنوری ، 2016

پشاور:اسپیشل پولیس یونٹ کی کارروائی،3 دہشتگرد گرفتار

 پشاور:اسپیشل پولیس یونٹ کی کارروائی،3 دہشتگرد گرفتار

پشاور ....پشاور کے علاقہ دیر کالونی میں اسپیشل پولیس یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگرد گرفتارکرلئے۔ دہشتگرد کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کررہے تھے۔

اسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق کارروائی دیر کالونی میں کی گئی جس دوران کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو گرفتارکیاگیا۔ جن کے قبضہ سے درجنوں پمفلٹ بھی برآمد ہوئے۔

دہشتگردوں کے نام رحیم اللہ، صبغت اور سجاد حسین بتائے گئے ہیں۔ سجاد حسین کا تعلق پشاور سے ہے جبکہ دیگر دو ملزمان افغان مہاجرین ہیں۔ تینوں ملزمان سے مزیدتفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :