پاکستان
07 جنوری ، 2016

فوری انصاف عوام کا حق ،حکومت کا فرض ہے ،گورنر پنجاب

 فوری انصاف عوام کا حق ،حکومت کا فرض ہے ،گورنر پنجاب

لاہور....گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کاکہنا ہے کہ فوری انصاف پاکستانی عوام کا بنیادی حق ہے ، حکومت کا فرض ہے کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے ۔

لاہور میں 103ویں نیشنل مینجمنٹ اور 18ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ حکومت کی کامیابی ہو یا بیوروکریسی کی جتنی بھی اہمیت ،ملک کی حقیقی طاقت اور اثاثہ عام آدمی ہے ،گورنر پنجاب کاکہنا تھا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مثالی اور برابری کے سطح پر تعلقات کا خواہاں ہے ۔

مزید خبریں :