07 جنوری ، 2016
کراچی.......کراچی میں سیشن جج جنوبی نے سیاسی جماعت کے دو کارکنوں کو 15 سال قید کی سزا سنادی ۔ملزمان عمران جہانگیری اور یعقوب پر پاکستان بازار تھانے پر حملے کا الزام تھا ۔
دونوں ملزمان کو 2013 میں پاکستان بازار پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے مقدمےکی سماعت کے بعد آج فیصلہ دیتے ہوئے دونوں ملزمان کو 15 پندرہ سال قید کی سزا سنادی ۔