پاکستان
07 جنوری ، 2016

افغان طالبان رہنما کا علاج 1999ء میں شوکت خانم میں ہوا،نعیم الحق

افغان طالبان رہنما کا علاج 1999ء میں شوکت خانم میں ہوا،نعیم الحق

لاہور......تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ شوکت خانم لاہور میں طالبان رہنما کے علاج پر بلا جواز واویلا مچایا جا رہا ہے، افغان طالبان ملا ربانی کا علاج ء1999 میں شوکت خانم لاہور میں کیا گیا۔

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ شوکت خانم لاہور میں افغان طالبان رہنما ملا ربانی کا علاج 1999 ءمیں کیا گیا، ملا ربانی کے علاج کے وقت افغانستان میں طالبان برسر اقتدار اوران کے پاکستان کےساتھ سفارتی تعلقات استوار تھے، پیپلز پارٹی محض الزام تراشی کے ذریعے احتساب سے نہیں بچ سکتی۔

مزید خبریں :