دنیا
07 جنوری ، 2016

شدت پسندوں کے حملوں کا خطرہ بڑھ گیا، جرمن سیکرٹ سروس

 شدت پسندوں کے حملوں کا خطرہ بڑھ گیا، جرمن سیکرٹ سروس

برلن.......جرمن خفیہ ادارے ’بی این ڈی‘ نے مسلم شدت پسندوں کی جانب سے حملوں کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

بی این ڈے کے مطابق یورپ میں صورتحال اتنی ہی سنجیدہ ہے جیسی کہ نیویارک میں2001ء کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد تھی۔ اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس کی ایک وجہ یورپ میں شدت پسندی پر آمادہ شہریوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہے۔

اس کے علاوہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کا دائرہ بھی وسیع ہوتا جا رہا ہے اور آج کل یہ تنظیم تیس سے زائد ممالک میں فعال ہے۔ آئی ایس مغربی اہداف کو نشانہ بنانے کی دھمکی دہراتی رہتی ہے۔

مزید خبریں :