پاکستان
08 جنوری ، 2016

امریکا میں ایک لاکھ سے زائد ویزے جاری کئے گئے، وزارت خارجہ

امریکا میں ایک لاکھ  سے زائد ویزے جاری کئے گئے، وزارت خارجہ

اسلام آباد ....... وزارت خارجہ کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں امریکہ میں پاکستان کے سفارتخانے اور مشنز سے ایک لاکھ 8906 ویزے جاری کئے گئے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مسرت رفیق مہیسر کے سوال کے جواب میں خرم دستگیر نے بتایا کہ امریکہ میں پاکستان کے پانچ مشنز نے ایک لاکھ 8 ہزار 906 ویزے جاری کئے۔

نیویارک میں 29 ہزار 584‘ واشنگٹن 27 ہزار 428‘ ہیوسٹن 22 ہزار 200‘ شکاگو 14232 اور لاس اینجلس سے 15462 ویزے جاری کئے گئے۔ یہ ویزے زیادہ تر پاکستانی نژاد شہریوں کو جاری کئے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :