دنیا
30 مئی ، 2012

حولہ میں قتل عام، جاپان کا شام کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

حولہ میں قتل عام، جاپان کا شام کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

ٹوکیو…جاپان نے ٹوکیو میں تعینات شامی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔جاپان کے وزارت خارجہ کے مطابق شام میں عوام کے قتل عام پر بین الاقوامی برادری میں سخت غصے کے بعدجاپانی حکومت شامی سفیرمحمد غسان الحباش کو جلد از جلد ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا ہے۔جاپانی حکومت کا یہ قدم اُن مغربی ممالک سے اظہار یکجہتی کے طور پر اٹھا یا ہے جنہوں نے عوام کے قتل عام پر شامی سفیر کو اپنے اپنے ملکوں سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔حکومتی اہلکا ر کا کہنا ہے کہ یہ قدم نہ صرف شام میں ہونے والے قتل عام پر احتجاج بلکہ حالیہ دنوں میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کے باعث اٹھا یا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شام کہ شہر حولہ میں اقوم متحدہ کے مبصرین کے مطابق سرکاری فوج کی کارروائیوں میں 108افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ اس کے بعد سے اب تک دوسرے شہروں بشمول حمص میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد98ہو چکی ہے۔

مزید خبریں :