پاکستان
09 جنوری ، 2016

پشاور : ہشتنگری حدود میں آپریشن 30 سے زائد افراد گرفتار

پشاور : ہشتنگری حدود میں آپریشن  30 سے زائد افراد گرفتار

پشاور.....پشاور پولیس کی ہشتنگری حدود میں سرچ آپریشن کے دوران 2 جرائم پیشہ افراد سمیت 30 سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار افراد سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی۔

پشاور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 2 جرائم پیشہ، 9 افغان باشندے، 15 مشتبہ افراد اور 6 افراد کو کرایہ داری سے متعلق دستاویز مکمل نہ ہونے پر گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے 3 پستول، کئی کارتوس اور منشیات برآمد کی گئی۔ گرفتار افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :