09 جنوری ، 2016
چشتیاں ....... چشتیاں اور کبیر والا میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق چشتیاں کی چک 126 مراد کے قریب مسلح ڈاکو شہریوں سے قیمتی سامان کی لوٹ مار کررہے تھے کہ نوجوان سے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔
ادھر کبیر ولا سبزی منڈی کے قریب ڈاکوں نے مزاحمت کے دوران فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور دو افراد کو زخمی کردیا ۔مسلح ڈاکو نقدی لوٹ کرفرار ہوگئے ۔