پاکستان
09 جنوری ، 2016

پاکستان بازار حملہ کیس، 5 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ جاری

 پاکستان بازار حملہ کیس، 5 پولیس اہلکاروں کے  وارنٹ جاری

کراچی.....کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان بازار پولیس پر حملہ کیس میں تفتیشی افسر سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

2014 میں ہونے والے پاکستان بازار پولیس حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی ۔ عدالت نے گواہ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر اورنگزیب جدون سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ تفتیشی افسر گرفتار ملزم عثمان کے خلاف نہ گواہ پیش کررہا ہے نہ خود پیش ہورہا ہے ، عدالت نے ایس ایس اپی ویسٹ کو پانچوں اہلکاروں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ۔

مزید خبریں :