09 جنوری ، 2016
کراچی..........انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ ہونے کے الزام میں گرفتار چار ملزمان کے کیس میں محمد انور سمیت تین ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں را کے چار مبینہ ایجنٹ کے مقدمات کی سماعت ہوئی ،تفتیشی افسر نےمفرور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔
تفتیشی افسر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ را ایجنٹ کیس میں تین ملزمان مفرور ہین جن میںسے ایک ملک سے باہر ہے ، جس پر عدالت نے تین مفرر ملزمان کے اشتہاری ہونے کی کارروائی کا حکم دے دیا۔ مفرور ملزمان میں ایم کیو ایم رہ نما محمد انور، محمود صدیقی اور محمد سلمان شامل ہیںجبکہ گرفتار ملزمان میں عبدالجبار،خالد امان ،محسن اور شفیق شامل ہیں ۔
چاروں ملزمان کو گلستان جوہر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان پر بھارتی خفیہ ایجنسی راکا ایجنٹ ہونے اور بھارت سے تربیت لینے کا الزام ہے ملزمان سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برامد ہوا تھا۔