پاکستان
09 جنوری ، 2016

لاہور:ہونٹ سلے زخمی علی عادل کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

لاہور:ہونٹ سلے زخمی علی عادل کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

لاہور.....لاہور سے ہونٹ سلے زخمی حالت میں ملنے والے علی عادل کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا ، معاملے کی تفتیش سے متعلق رپورٹ اب تک وزیراعلیٰ کو پیش نہ کی جاسکی، پولیس کی خصوصی ٹیم کی میو اسپتال میں علی عادل سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

سانگلہ ہل میں مبینہ طورپر اغوا اور تشدد کا شکار ہونے والے شہری علی عادل کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے ، تفتیش ایک جگہ پر آکر رک سی گئی ہے ، علی عادل نے ہونٹ خود سلوائے یا اس پر واقعی تشدد ہوا ۔

ڈاکٹرز کی طرف سے ہونٹ سیے جانے کا معاملہ مشکوک قرار پانے کے بعد اب اس کیس کی پیش رفت میڈيکل رپورٹ سےمشروط ہے۔سانگلہ ہل میں شہری پر مبینہ اغوا کے بعد اس پر تشدداور اس کے مبینہ طورپرہونٹ سیے جانے کا معاملہ آج بھی معمہ بنا ہوا ہے ۔

ڈاکٹرز نے اس کے ہونٹ سیئے جانے کومشکوک قرار دیا ،اس کے خون کے نمونے لاہور کے میو اسپتال کی لیب میں ٹیسٹ کے لیے جاچکے ہيں جن پر رپورٹ آج آنی ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی چوبیس گھنٹے میں معاملے کی رپورٹ طلب کررکھی اور یہ چوبیس گھنٹے ہونے کو آئے ، لیکن معاملہ جوں کا توں ہے۔

ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ علی عادل پر تشدد کیاگیا یا اس نے جائیداد کے معاملے میں خود کو مظلوم بنانے کے لیے یہ سارا ڈرامہ کیا ۔آج بھی ایک خصوصی ٹیم علی عادل سے تفتیش کے لیے میو اسپتال میں موجود ہے۔

علی عادل کو اسپتال کے ایک پرائیویٹ کمرے میں رکھا گیا ہے اور اس کی حفاظت کے لیے پولیس بھی تعینات کی گئی ہے ، پولیس حکام کو بھی تفتیش کا دائرہ بڑھانے کے لیے لیب سے آنے و الی میڈيکل رپورٹ کا انتظار ہے۔

مزید خبریں :