پاکستان
09 جنوری ، 2016

اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات جاری

اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات جاری

اسلام آباد......اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ہو رہے ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت کی ضلع کچہری میں 2320 وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گی۔ صدارت کے لئےسید محمد ایڈووکیٹ اور جاوید سلیم شورش ایڈووکیٹ میں مقابلہ ہے ۔

نائب صدر کے لیے ایڈووکیٹ راجہ انصر اور ایڈووکیٹ نذیرمل جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے راجہ ظفر کھوکھر اور یامین عباسی کےدرمیان مقابلہ ہے ۔

مزید خبریں :