پاکستان
09 جنوری ، 2016

ملتان:جائیداد کے تنازع پر خاتون کی خودسوزی کی کوشش

 ملتان:جائیداد کے تنازع پر خاتون کی خودسوزی کی کوشش

ملتان.......ملتان میں جائیداد کے تنازع پر خاتون نے خودسوزی کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا اور معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔

ملتان کی ضلع کچہری میں عظمیٰ نامی خاتون نے خود سوزی کی کوشش کی ، خاتون نے الزام لگایا ہے کہ رشید آباد میں اس کے سات مرلہ مکان پر اس کے بہن بھائیوں نے قبضہ کرلیا اور اسے گھر سے نکال دیا ہے ۔

کئی بار متعلقہ تھانے میں درخواستیں بھی دیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔خاتون کو پولیس لائن منتقل کردیاگیا جہاں اس سے تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

مزید خبریں :