پاکستان
09 جنوری ، 2016

عمران خان پر20 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ملتوی

عمران خان پر20 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد......عمران خان پر20 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔

قائم مقام سیشن جج اسلام آباد کامران بشارت مفتی نے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے عمران خان پر20 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت کی ۔

افتخار چودھری کے وکلا ءنے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ بابر اعوان پر500 روپے جرمانے کی درخواست ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 23 جنوری تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :