دنیا
09 جنوری ، 2016

مصر میں پولیس آفسر کی ہلاکت ،داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

مصر میں پولیس آفسر کی ہلاکت ،داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

قاہرہ.......داعش نے مصر کا صوبہ جیزہ میں پولیس آفسر اور اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی،داعش نے پولیس افسر اور اہلکار کو قتل کرنے کے بعد گاڑی کو بھی نذرآتش کر دیا تھا۔

عرب ٹی وی کے مطابق مسلح ملزمان نے ہفتہ کے روز(آج) مصری صوبہ جیزہ کا علاقہ ابو النمرس میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک پولیس آفسر اور اسکے ساتھی اہلکار کو ہلاک دیا ، بعد میں حملہ آوروں نے پولیس گاڑی کو مقتولین سمیت نذر آتش بھی کیا ۔ اہرامات مصر کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کرنے والا صوبہ جیزہ میں چند روز قبل بھی عرب نژاد اسرائیلی سیاحوں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

مزید خبریں :