دنیا
09 جنوری ، 2016

اسرائیلی فوج نےدو فلسطینیوں کو گولی مارکر شہید کردیا

اسرائیلی فوج نےدو فلسطینیوں کو گولی مارکر شہید کردیا

مقبوضہ بیت المقدس......اسرائیلی فوج نے اہلکاروں پر مبینہ حملہ کرنے کے شبہے میں دو فلسطینیوں کو گولی مارکر شہید کردیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید کئے جانے والے فلسطینی نوجوان مغربی کنارے کا مشرقی علاقہ وادی اردن میں قائم چیک پوائنٹ پر کھڑے فوجیوں پر چاقووں سے حملہ کیا تھا۔ گزشتہ رات اسرائیلی فوج نے عبرون کے علاقے میں ایک فلسطینی حملہ آور کے گھر کو مسمار بھی کیا۔ گزشتہ سال اکتوبر سے اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور عام یہودیوں پر چاقو حملوں میں 22 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ جوابی کارروائیوں میں 146 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :