دنیا
10 جنوری ، 2016

ہائیڈروجن بم کا تجربہ امریکی حملے سے تحفظ کیلئے، شمالی کوریا

ہائیڈروجن بم کا تجربہ امریکی حملے سے تحفظ کیلئے، شمالی کوریا

پیانگ یانگ /سیول.....شمالی کوریانے کہا ہےکہ ہائیڈروجن بم کا تجربہ امریکی حملے سے تحفظ کے لیے ہے جبکہ دوسری طرف امریکا کےB-52 بمبار طیارے نے جنوبی کوریا میں نچلی پروازیں کی ہیں ۔

شمالی کوریا کے صدر کم جانگ آن کا کہنا ہے کہ ہائیڈوجن بم کا تجربہ ممکنہ امریکی ایٹمی حملے کے خطرے سے بچا کے لیے کیا گیا ہے ۔شمالی کوریا کا یہ اقدام اپنے تحفظ اور کورین خطے میں امن کے لیے ہے جس پر تنقید نہیں کی جا سکتی ۔

شمالی کوریا امریکا پر یہ الزام عائد کرتا رہا ہے کہ کوریائی خطے میں امریکہ نے جوہری ہتھیار نصب کیے ہیں۔

دوسری طرف امریکاکے بمبار طیارے B-52 نے شما لی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد جنوبی کوریا میں نچلی پروازیں کی ہیں۔ B-52 طیارہ جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ طیارے کی پرواز کا مقصد شمالی کوریا کے خلاف طاقت کا مظاہرہ تھا۔

مزید خبریں :