10 جنوری ، 2016
واشنگٹن........ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی دریائے اردن میں تعمیراتی سرگرمیاں غیر قانونی ہیں ۔
واشنگٹن میںجان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اسرائیلی وزیر دفاع کے اس ہفتے یہو دی بستیوں کی تعمیر کے دوبارہ آغاز پر مبنی بیان سے امریکا کو تشویش ہے۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی دریائے اردن میں تعمیراتی سرگرمیاں غیر قانونی ہیں ۔
کربی نے کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام خطے کے مستقبل کےلئے خطرہ بنے گا اور بحالی امن کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچائے گا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع یالون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت جلد ہی 4 ہیکٹر کے رقبے پر ایک سیاحتی مرکز تعمیر کرے گی۔