10 جنوری ، 2016
میکسکو سٹی ........میکسیکو نے منشیات فروشوں کے گروہ کے سربراہ جوکوئین گزمین کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بات میکسیکو کے اٹارنی جنرل کے دفتر سے جاری بیان میں کہی گئی ۔حکام کا کہنا ہے کہ گزمین کی امریکی حکام کو حوالگی کا فیصلہ 2014 ء میں اس سلسلے میں امریکہ کی جانب سے درخواستوں پر کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق گزمین کے وکلاء کے پاس اس فیصلے پر اعتراض کرنے کے لیے تین دن کا وقت ہے تاہم حکام کی جانب سے گزمین کی امریکا حوالگی کے حوالے سے کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے ۔واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے جوکوئین گزمین کی گرفتاری کی اطلاع دینے والے کے لیے 50 لاکھ ڈالر انعام مقرر کیا تھا۔
گزمین کو گزشتہ ہفتے ان کی آبائی ریاست سنالوا سے گرفتار کیا گیا تھا۔