دنیا
10 جنوری ، 2016

صنعاپر کلسٹر بم نہیں پھینکے گئے،سعودی عسکری اتحاد

صنعاپر کلسٹر بم نہیں پھینکے گئے،سعودی عسکری اتحاد

ریاض.......یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف قائم سعودی عسکری اتحاد نے ایک مرتبہ پھر یمن پر کلسٹر بم پھینکنے کی تردید کردی۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق سعودی اتحاد کی جانب سے یہ بیان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے اس بیان کے جواب میں دیا گیا ہے، جس میں انہوں نے کلسٹر بموں کے استعمال کو جنگی جرم قرار دیا تھا۔ عسکری اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد الاسیری نے کہا کہ یمنی دارالحکومت صنعاپر ہرگز کلسٹر بم نہیں پھینکے گئے۔

نیویارک میں قائم ہیومن رائٹس واچ نے گزشتہ جمعرات کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ چھ جنوری کو صنعاء پر کلسٹر بم پھینکے گئے تھے۔بریگیڈیئر جنرل اسیری نے اِس رپورٹ کو کمزور اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :