کاروبار
10 جنوری ، 2016

شامی وزیر خارجہپیر کو بھارت کے دورہ پر دہلی پہنچیں گے

شامی  وزیر خارجہپیر کو بھارت کے  دورہ پر دہلی پہنچیں گے

نئی دہلی .......شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم پیرسے بھارت کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شام کے وزیر خارجہ اپنے دورہ کے دوران بھارتی ہم منصب سشما سوراج اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرکے شام میں برسرپیکار عسکریت گروپوں کے خلاف شامی حکومت اور روسی فضائیہ کی کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

شام کے وزیر خارجہ کی ملاقاتوں کے دوران بھارت اور شام کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید خبریں :