11 جنوری ، 2016
پشاور.......فاٹامیں تعینات ایڈہاک لیکچررز نے پشاورپریس کلب کے سامنے اپنی تنخواہوں کی بحالی اور نوکریوں کی مستقلی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
فاٹا کے مختلف کالجز میں ایڈہاک کی بنیادوں پر تعینات مرد اور خواتین لیکچررز پشاورپریس کلب کے سامنے جمع ہوئے اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔
مظاہرین نے احتجاجی بینرز اورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ انہیں 2011 ءمیں بھرتی کیاگیا جس کے بعد ان کاکنٹریکٹ ستمبر 2015 میں ختم ہوااور تنخواہیں بند کردی گئیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مشکل حالات میں فاٹا میں کام کرنے والے لیکچررز کو مستقل بنیادوں پر نوکریاں دی جائیں ۔