11 جنوری ، 2016
راجن پور......راجن پورمیں تیز رفتار دو بسوں نے موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی گھر کے دو بھائیوں سمیت تین افراد کی جان لے لی۔
راجن پور سے ڈیرہ غازی خان جانے والی دو تیز رفتار بسیں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں بے قابوہوکرالٹ گئیں اور ایک بس مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثے میں 20مسافرزخمی بھی ہوئے۔