پاکستان
11 جنوری ، 2016

5 ٹریفک پولیس اہلکاروں سے لڑنے والاشہری شخصی ضمانت پر رہا

5 ٹریفک پولیس اہلکاروں سے لڑنے والاشہری شخصی ضمانت پر رہا

کراچی...... کراچی میں مشتعل شہری کو موٹر سائیکل پارکنگ کی اجازت نہ ملنے پر پانچ پولیس والوں نے مار مار کر ادھ موا کردیا، پھر گرفتار کرکے مقدمہ بنا ڈالا۔ شدید عوامی ردعمل کے بعد تفتیشی افسر نے شفیق کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا۔

کراچی کا شہری شفیق پی آئی ڈی سی پر واقع ٹریفک پولیس چوکی میں اپنی موٹر سائیکل پارک کرنا چاہ رہا تھا۔پولیس اہلکاروں نے منع کیا تو شفیق وہاں دوسرے لوگوں کی گاڑیاں کھڑی دیکھ کر مشتعل ہوگیا۔

پولیس اہلکاروں نے شفیق کو پہلے خوب مارا،دھکے دیئے، گھونسے برسائے، دل نہ بھرا تو ہیلمٹ سے بھی اس کی درگت بنائی۔ پیٹی بھائیوں نے ایک دوسرے کا خوب ساتھ دیا، پھر گرفتار کر اکے کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرادیا۔

شہری شفیق کے بھائی کا کہنا ہے کہ شفیق ہائی بلڈ پریشر کا مریض ہے جو ذہنی تناؤ کا شکار بھی ہے۔

مزید خبریں :