11 جنوری ، 2016
کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ندیم نصرت نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت ایم کیو ایم کو ختم کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، پُرامن احتجاجی مظاہروں کے ذریعے غیر آئینی اقدامات سے دنیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
لندن سے جاری ایک بیان میں قائم مقام کنوینر ندیم نصرت نے الزام لگایا کہ پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم دشمن جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے بعض اہم افراد سے رابطوں کے بعد سازشی منصوبے کا آغاز کردیا ہے، سندھ حکومت نامزد میئر کراچی اورمتحدہ کے دیگررہنماوٴں کی گرفتاری کیلئے نئے نئے الزامات اور مقدمات قائم کررہی ہے۔