پاکستان
12 جنوری ، 2016

گرینڈ الائنس سے وزیراعلی سندھ اور وزرا پریشان ہوگئے، ایازلطیف

گرینڈ الائنس سے وزیراعلی سندھ اور وزرا پریشان ہوگئے، ایازلطیف

حیدر آباد .....قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ میں دہشت گردی اورکرپشن کے خلاف بننے والے اتحاد سے وزیراعلی سندھ اور ان کے وزرا پریشان ہوگئے ہیں ۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو منوں مٹی تلے دفن کردیا ہے ، تھر کے بچے بھوک پیاس سے مررہے ہیں ، گندم کی بوریوں سے مٹی نکل رہی ہے جبکہ وزرا اور ارکان اسمبلی کے گودام گندم سے بھرے پڑے ہیں۔

انہوں نے عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کرپشن کے خلاف اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی۔

مزید خبریں :