12 جنوری ، 2016
کراچی .....کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائیوں میں سیاسی جماعت کے 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد 9 نمبر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے،جن کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے ۔
ذرائع کے مطابق درخشاں کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی میں گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔