پاکستان
30 مئی ، 2012

صدر نے جسٹس شیخ عظمت سعید کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دیدی

صدر نے جسٹس شیخ عظمت سعید کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شیخ عظمت سعید کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دیدی جبکہ جسٹس عمر عطاء بندیال کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کردیا گیا۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سفارش پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شیخ عظمت سعید کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دے دی ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر نے جسٹس عمر عطاء بندیال کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کردیا ہے ۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی بھی ان تقرریوں کی منظوری دے چکی ہے۔

مزید خبریں :