پاکستان
30 مئی ، 2012

بس پر فائرنگ کے متاثرین کو ایک ہفتے میں معاوضہ دینگے، اختر جدون

بس پر فائرنگ کے متاثرین کو ایک ہفتے میں معاوضہ دینگے، اختر جدون

کراچی … وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اختر جدون کا کہنا ہے کہ نوابشاہ میں بس پر ہونے والے حملے کے تمام متاثرین کو ایک ہفتے میں معاوضہ دیں گے اور ٹرانسپورٹرز کی سیکیورٹی کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اختر جدون کا سندھ ایئر کنڈیشن بس اونرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ وہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل سمجھتے ہیں اور انہیں حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، سندھ کا دورہ کرکے تمام ڈی پی اووز سے سیکیورٹی کی بات کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس معاملے پر ہوم ڈیپارٹمنٹ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور صدر زرداری سے ملاقات میں بھی اس پر بات کریں گے۔ اختر جدون سے ملاقات کے بعد سندھ ایئرکنڈیشنڈ بس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ریاض اعوان نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

مزید خبریں :