پاکستان
14 جنوری ، 2016

کراچی :خواجہ اجمیرنگری، عوام نے3 مشتبہ ملزمان پولیس کے حوالے کردئیے

کراچی :خواجہ اجمیرنگری، عوام نے3 مشتبہ ملزمان پولیس کے حوالے کردئیے

کراچی .....کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میںعوام نے 3 مشتبہ ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ نا تو ملزمان کے خلاف کوئی مدعی ہے نہ اسلحہ ملا ہے۔

پولیس کے مطابق 3 ملزمان کو خواجہ اجمیر نگری میں عوام کی جانب سے وہاں پر موجودپولیس اہلکاروں کے حوالے کیا گیا،شہریوں کا کہنا تھا کہ3 تینوں افراد لوٹ مار کررہے تھے۔

تاہم تھانے میں ملزمان کے خلاف کوئی مدعی نہیں آیا،نہ ہی مشتبہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ یا غیر قانونی چیز برآمد ہوئی ہے،مشتبہ ملزمان کم عمر ہیں اور ان کے کا مجرمانہ بیک گرائونڈ بھی نہیں ہے،تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :