پاکستان
14 جنوری ، 2016

لاہور: اندرون لوہاری گیٹ ،3منزلہ گھر میں آتشزدگی

لاہور: اندرون لوہاری گیٹ ،3منزلہ گھر میں آتشزدگی

لاہور .....لاہور کے علاقے اندورون لوہاری گیٹ میں 3منزلہ گھرمیں آگ لگ گئی،ایک بچے اور 2 خواتین کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں،ریسکیو عملے کوتنگ گلیوں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اندرون لوہاری گیٹ میں واقع 3منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی ہے ،جس پر قابو پانے کیلئے فائربریگیڈ کی 3گاڑیاں مصروف عمل ہیں۔

امدادی ٹیموں نے 4سالہ بچے کو ریسکیو کرلیا ہے جبکہ گھر تاحال ایک بچہ اور دخواتین پھنسی ہیں جس میں ایک70سالہ معذور خاتون بھی شامل ہے،تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :