30 مئی ، 2012
گھوٹکی … گھوٹکی کے قریب ڈہرکی میں سب انسپکٹر اور پولیس اہلکار کی لڑائی کا مقامی سردار کی سر پنچی میں جرگہ منعقد کیا گیا اور سب انسپکٹر پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اسٹیشن اوباڑو میں ڈیوٹی کے تنازعہ پر سب انسپکٹر یار محمد نے سریا مار کر نائب محرر پولیس اہلکار جمال شر کا دانت توڑ دیا تھا، شدید زخمی پولیس اہلکار نے میڈیکل لیٹر حاصل کر کے مقدمہ درج کرانے کی کوشش کی مگر ڈی ایس پی اوباڑو نیاز چانڈیو کی مداخلت کے باعث مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔ پولیس اہلکار نے مایوس ہوکر مقامی سردار کو فریاد کی جس کے بعد ڈہرکی کے مقامی سردار کی سرپنچی میں جرگہ منعقد کیا گیا اور پہلے سب انسپکٹر پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جس کے بعد 10 ہزار روپے رعایت کرتے ہوئے جرمانہ 40 ہزار روپے کردیا گیا۔