کاروبار
31 مئی ، 2012

معاشی ناکامیوں کی داستان سناتا اقتصادی سروے آج جاری کیا جائیگا

معاشی ناکامیوں کی داستان سناتا اقتصادی سروے آج جاری کیا جائیگا

کراچی… موجودہ حکومت کی معاشی میدان میں ناکامیوں کی داستان سناتا اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا۔ معاشی ترقی سمیت زراعت، صنعت اور خدمات میں ترقی کے اہداف حاصل نہ ہوسکے جبکہ تجارتی، مالیاتی اور کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے اور مہنگائی کے بڑھتے گراف بے لگام رہے۔ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اقتصادی سروے آج وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے روبرو پیش کریں گے اور بعد میں نیوز کانفرنس کے ذریعے اس کا باقاعدہ اجراء کیا جائے گا۔ سروے کے خدو خال کے مطابق معاشی ترقی کی شرح 4.2 فی صد کے بجائے 3.7 صد رہی، زرعی شعبہ کی ترقی 3.4 فی صد کی بجائے 3.1 فی صد رہی، خدمات میں شرح 5 فی صد کی جائے4 فی صد رہی، پیداواری شعبہ میں ترقی کی شرح 3.7 فی صد کی بجائے 3.6 فی صد رہی، بڑے صنعتی یونٹ میں شرح نمو 2 فی صد کی بجائے 1.8 فی صد رہی، بچتیں قومی آمدنی کے 13.2 فی صد سے کم ہوکر 10.8 فی صد رہ گئیں، سرمایہ کاری قومی آمدنی کا 13 فی صد سیکم ہوکر صرف 8.4 فی صد رہ گئی، ظالم مہنگائی،، 10.8 فی صد رہی اور کھانے پینے کی چیزیں 11 فی صد مہنگی ہوئیں۔ معیشت پر ضربیں لگاتا مالیاتی خسارہ 11 کھرب سے زائد رہا ہے تو روپے کی قدر کو روندتا تجارتی خسارہ 17 ارب ڈالر سے بھی بڑھ چکا ہے، جاری کھاتوں میں بھی خسارہ 3.1 ڈالر سے زائد ہے۔

مزید خبریں :