پاکستان
17 جنوری ، 2016

بے سہارا لوگوں کو مواقع فراہم کرنا ہمارا کام ہے،گورنر پنجاب

 بے سہارا لوگوں کو مواقع فراہم کرنا ہمارا کام ہے،گورنر پنجاب

ملتان........گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹینلٹ کی کمی نہیں ہے۔بے سہارا لوگوں کو مواقع فراہم کرنا ہمارا کام ہے ۔

ملتان کے انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کا کہنا ہے کہ فاونٹین ہاؤس کے پراجیکٹ پر کام کر رہا ہوں ،اسی سلسلے میں پرانا شجاع آباد میں زمین حاصل کرنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں ۔

ملک رفیق رجوانہ نے مزید کہا کہ اسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈوں کا حال خراب ہے،اسے صیح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،بے سہارا لوگوں کو موقع فراہم کرنا ہمارا کام ہے،پاکستان میں ٹیلنٹ بہت ہے ،اسپیشل ایجوکیشن کےلئے شاہ رکن عالم کالونی میں دو اسکول بنارہے ہیں ۔

مزید خبریں :