17 جنوری ، 2016
اسلام آباد…سعودی عرب ایران کشیدگی کے پرامن حل کی کوشش جاری، وزیراعظم محمد نواز شریف کل سعودی عرب اور ایران جائیں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی سعودی عرب جائےگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے ایران اور سعودی عرب کے ساتھ گہرے بردارانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم 18اور19جنوری کو دونوں ملکوں دورہ کریںگے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف دونوں ملکوں کی قیادت کے ساتھ عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریںگے، پاکستان کوسعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش ہے ۔وزیراعظم دونوں ملکوں کی کشیدگی کا پر امن حل تلاش کرنا چاہتے ہیں۔
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا اقدام مسلم امہ کے وسیع ترمفادکے لیے ہے ، پاکستان اوآئی سی کے ممبرممالک میں برادرانہ تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔