پاکستان
18 جنوری ، 2016

مٹیاری : این اے 218 میں ضمنی انتخاب آج، تیاریاں مکمل

مٹیاری : این اے 218 میں ضمنی انتخاب آج، تیاریاں مکمل

مٹیاری ...... مخدوم امین فہیم کے انتقال سے خالی ہونیوالی قومی اسمبلی کی نشست این اے 218 پر آج ضمنی انتخاب ہوگا، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،پولنگ صبح 8بجے سے بغیر وقفے شام 5بجے تک جاری رہے گی ۔

حلقے میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 8 آٹھ ہزار 398 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن کے لیے 263 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد این اے 218 کی نشست پر ان کے چھوٹے بھائی مخدوم سعیدالزماں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑرہے ہیں ۔

ان کے مقابل فنکشنل لیگ کے امیدوار عبدالرزاق میمن کے بیٹے ناصر میمن، مجلس وحدت مسلمین کے فرمان علی شاہ ، آزاد امیدوار ثنا ملوکانی سمیت 7 امیدوار میدان میں ہیں۔

ایس ایس پی مٹیاری امجد شیخ کے مطابق پولنگ کے دوران3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور رینجرز کے جوان سیکیورٹی پر تعینات رہیں گے۔

مزید خبریں :