پاکستان
18 جنوری ، 2016

لاہور:اورنج لائن پر2 مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ،تحقیقات کا حکم

لاہور:اورنج لائن پر2 مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ،تحقیقات کا حکم

لاہور .....لاہورمیں میٹرواورنج لائن ٹرین منصوبےپرکام کے دوران کرین 11ہزارکےوی تاروں کوچھوگئی،2 مزدور جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کےمطابق ٹھوکرنیازبیگ کےقریب میٹرو اورنج لائن ٹرین منصوبےپر کام کرنیوالی کرین اوپر سے گزرنے والی 11 ہزار کےوی لائن بجلی کے تاروں کوچھوگئی۔

کرنٹ لگنےسےانوار اور شبیرنامی2مزدورموقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ سجاد اوراحسن کو جناح اسپتال منتقل کر دیاگیا،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ طلب کرلی۔

مزید خبریں :