پاکستان
18 جنوری ، 2016

پشاور:کینٹ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،27افراد گرفتار

پشاور:کینٹ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،27افراد گرفتار

پشاور ......پشاور کینٹ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت 27 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

ڈی ایس پی کینٹ عارف خان کے مطابق پولیس اسٹیشن گلبرگ کی حدود میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا ۔

آپریشن کےد وران 2 افغان باشندوں جبکہ 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 16 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :