کاروبار
31 مئی ، 2012

چینی کی ہول سیل قیمت میں ایک روپے فی کلو اضافہ

چینی کی ہول سیل قیمت میں ایک روپے فی کلو اضافہ

کراچی… چینی کی ہول سیل قیمت میں ایک روپیہ اضافہ کردیا گیا ہے ، 50 سے بڑھا کر 51 روپے فی کلو ہوگئی۔بجٹ تو کل آئے گا لیکن مہنگائی کل کا انتظار کرنے والی نہیں۔ کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی 100 کلو کی بوری 100 روپے مہنگی کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں چینی پر سیلز ٹیکس ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شکل میں لگا ہوا ہے اور اس کی شرح 8.5 فی صد سے بڑھا کر 16 فی صد کی تجویز ہے۔ اس طرح 7.5 فی صد ڈیوٹی بڑھنے سے چینی 4 روپے فی کلو مزید مہنگی ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :