18 جنوری ، 2016
حیدرآباد .......مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چوہدری نثار وزارت چھوڑنے کو تیار ہوتے ہیں مگر میاں صاحب کی بات نہیں مانتے۔
وہ حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں میڈیا اینڈ سول سوسائٹی کے عنوان سے سمینار کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ سندھ کی اپوزیشن ڈاکٹر عاصم اور ایان علی کے پیچھے پڑی رہتی ہے۔ اپوزیشن کا بنیادی کام مسائل کی نشاندہی کرنا ہے۔
ن لیگ کی حکومت جب بھی آتی ہے پاکستان کے لئے نہیں اپنے خواب پورے کرنے آتی ہے۔ حکومت کو اقتصادی راہداری کے منصوبے پر صوبوں کو مطمئن کرنا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار تو میاں صاحب کی بھی بات نہیں مانتے۔