دنیا
31 مئی ، 2012

تھائی لینڈ میں ہزاروں افراد کا قومی مفاہمتی بل کیخلاف احتجاج

تھائی لینڈ میں ہزاروں افراد کا قومی مفاہمتی بل کیخلاف احتجاج

بنکاک … تھائی لینڈ میں ہزاروں افراد نے قومی مفاہمتی بل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی طور بھی سابق وزیراعظم کو مفاہمتی پالیسی کے تحت قبول نہیں کریں گے۔جمعرات کو تھائی لینڈ کے کے صدر مقام بنکاک ہزاروں عوام نے اپنے ملک میں مفاہمتی سیاست کی مخالفت کرتے ہوئے بنکاک میں پارلیمینٹ کے سامنے مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ کسی بھی طور سابق بد عنوان وزیراعظم کو مفاہمتی سیاست کے طور پر قبول نہیں کریں گے۔ہزاروں کی تعداد میں پیلی شرٹ پہنے ہوئے ان مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پارلیمینٹ میں مفاہمتی سیاست کے بل پر فوری طور سے بحث ختم کرکے ملک میں شفاف انتخابات کے ذریعے جمہوری حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مفاہمتی بل قوم میں یکجہتی پیدا کرنے کے بجائے قوم کا شیرازہ بکھیر دے گا اور اس بل سے بدعنوانی کو فروغ ہوگا۔دوسری جانب سرخ شرٹ میں ملبوس عوام مفاہمتی بل کی حمایت کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :