کاروبار
19 جنوری ، 2016

عالمی ادارہ تجارت میں یورپی یونین کے خلاف چینی اپیل منظور

عالمی ادارہ تجارت  میں یورپی یونین کے خلاف چینی اپیل منظور

نیویارک.........عالمی ادارہ تجارت (ڈبلیو ٹی او) نے چین کی اْس اپیل کو منظور کر لیا ہے، جس میں یورپی یونین کی جانب سے چینی درآمدات پر اضافی راہ داری کا نفاذ کیا گیا تھا۔

چین کی جانب سے بھاری صنعت میں استعمال ہونے والے پرزوں کوای یو کی جانب سے محصولات کا سامنا تھا۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق اِس معاملے پر چین اور ای یو گزشتہ سات برسوں سے قانونی چارہ جوئی میں الجھے ہوئے تھے۔

ادھر باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ چین اِس اپیل کی کامیابی کے بعد عالمی ادارہ تجارت سے یورپی یونین پر تجارتی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کر سکتا ہے۔ چین کی وزارتِ اقتصادیات کے مطابق یورپی یونین کی پابندی سے چینی برآمدات کو شدید منفی اثرات کا سامنا کرنے کے علاوہ ایک بلین ڈالر کے قریب نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

مزید خبریں :