دنیا
19 جنوری ، 2016

عراق میں گزشتہ دو برسوں میں19 ہزار افراد ہلاک ہو ئے

عراق میں گزشتہ دو برسوں میں19 ہزار افراد ہلاک ہو ئے

نیو یارک.......اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ عراق میں گزشتہ دو برسوں کے دوران پرتشدد واقعات میں تقریباً انیس ہزار افراد مارے گئے ۔

اس بات کا انکشاف عراق کے بارے میں اعداد و شمار پر مبنی اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں کہی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق عراق میں سال 2014 سے لے کر سال 2015 کے اختتام تک اٹھارہ ہزار آٹھ سو دو افراد مارے گئے ہیں۔ جبکہ چھتیس ہزار سے زائد افراد مختلف پرتشدد واقعات میں زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق موصل شہر قبضے کے بعد عسکریت پسند تنظیم داعش نے آٹھ سے نو سو کے درمیان بچوں کو اغوا کر لیا تھا۔

مزید خبریں :