دنیا
19 جنوری ، 2016

معاہدے کے پابند ہیں ، عالمی طاقتیں بھی پاسداری کریں،حسن روحانی

معاہدے کے پابند ہیں ، عالمی طاقتیں بھی پاسداری کریں،حسن روحانی

تہران......ایرانی صدر حسن روحانی نے برطانوی وزیراعظم سے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل کرے گا، عالمی طاقتیں بھی اس کی پاسداری کریں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر حسن روحانی نے بتایا کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ٹیلیفون پر بات ہوئی، بات چیت میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ تمام پارٹیزکی جانب سے جوہری معاہدے کو درست طور پر یقینی بنانےکی کوشش کرنی چاہئے، ایرانی صدر نے ڈیوڈ کیمرون کو بتایا کہ ایران مشترکا جامع ایکشن پلان کےتحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا،تاہم مغربی ممالک کو بھی اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

مزید خبریں :