19 جنوری ، 2016
ممبئی........بالی ووڈ کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ’’دل والے‘‘ میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دِکھانے والے اداکار ورون دھون اب اپنی نئی فلم ’’ڈشوم‘‘ کے لئے عربی زبان سیکھیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون، روہت دھون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ڈشوم‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جس کے لئے وہ جسمانی ورزش کے ساتھ ساتھ اب باقاعدہ عربی کی کلاسز بھی لیں گے۔
واضح رہے کہ اس فلم میں ورون دھون کے علاوہ جان ابراہم اور جیکولین فرنینڈس بھی مرکزی کردار اداکریں گے۔